Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Zauq

    Diwan-E-Zauq

    Hain dahan ghunchon ke wa kya jaane kya kehne ko hain

    Sheikh Ibrahim Zauq

    1 min

    ہیں دہن غنچوں کے وا کیا جانے کیا کہنے کو ہیں شاید اس کو دیکھ کر صل_علیٰ کہنے کو ہیں

    وصف_چشم و وصف_لب اس یار کا کہنے کو ہیں آج ہم درس_اشارات_و_شفا کہنے کو ہیں

    آج ان سے مدعی کچھ مدعا کہنے کو ہیں پر نہیں معلوم کیا کہویں_گے کیا کہنے کو ہیں

    جو وہ قد_قامت سدا کہنے کو ہیں اور عاشق وصف_قد_قامت ترا کہنے کو ہیں

    پوچھ آ قاتل سے تو وہ کب کرے_گا ہم کو قتل آج ہم تاریخ_مرگ آپ اے قضا کہنے کو ہیں

    میں ترے ہاتھوں کے قرباں واہ کیا مارے ہیں تیر سب دہان_زخم منہ سے مرحبا کہنے کو ہیں

    وہ جنازے پر مرے کس وقت آئے دیکھنا جب کہ اذن_عام میرے اقربا کہنے کو ہیں